the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،14 دسمبر (یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ فوج کے جوان مضبوطی اور مستعدی کے ساتھ سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں اسی لئے ملک بغیر کسی رکاوٹ کے ترقی کے راستے پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے مسٹر سنگھ نے 1971 کی لڑائی میں پاکستان پر جیت کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پرمنائے جارہے ’سورنم وجے ورش‘ کے تحت منعقد وجے پرو کے موقع پر منگل کو یہاں ریٹائرڈ فوجیوں اور بنگلہ دیش کے مکتی سپاہیوں سے ملاقات کے بعد یہ بات کہی۔
اس موقع پر قریب 30 مکتی سپاہیوں اور پرم ویر چکر فاتحین کے کنبے اور متعدد ریٹائرڈ فوجی موجود تھے۔



وزیر دفاع نے اس موقع پر جنگ میں بہادری کے ساتھ لڑنے والے اور ملک کےلئے سب سے بڑی قربانی دینے والے شہیدوں کو سلام کیا۔انہوں نے کہا کہ اس لڑائی میں ہندو،مسلم ،پارسی،سکھ اور یہودی سبھی مذاہب کے سپاہیوں نے حصہ لیا اور ملک کو جیت دلائی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان میں سبھی مذاہب کو برابر کا احترام دیا جاتا ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ جواب سرحدوں کی مستعدی کے ساتھ چوکسی کررہے ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک بہت تیزی سے ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک چین کی نیند سوتا ہے کیونکہ ہمارے جوان سرحدوں پر جاگ رہے ہوتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.