the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 5مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ فون نے مشرقی لداخ میں چینی کارروائی کا کرارا جواب دیا اور اس کیلئے تمام جوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔
مسٹر سنگھ نے آج گجرات کے کیوڑیا میں مسلح افواج کے کمانڈروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں نے بہادری اور ہمت کے ساتھ چین کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا اور اس کے لئے تمام جوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آج صبح کیوڑیا پہنچنے کے فوراً بعد وزیر دفاع مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش



کرنے کے لئے اسٹیچو آف یونیٹی گئے۔
اس کے بعد وہ کانفرنس کے مختلف اجلاس میں شامل ہوئے۔ کانفرنس میں افتتاحی تقریر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے ملک کے دفاع اور سلامتی کو متاثر کرنے والے کئی امور پر بات چیت کی۔ انہوں ابھرتے ہوئے فوجی خطرات، ان خطرات سے نپٹنے میں مسلح افواج کے اہم کردار اور مستقبل میں جدوجہد کی تبدیل ہوتی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔ چین کے ساتھ ساتھ مشرقی لداخ میں پیدا ہوئے تعطل کے دوران فوجیوں کی بے لوث خدمت اور ہمت کی دل سے تعریف کی اور ان کے تئیں احترام کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.