نئی دہلی/1مارچ(ایجنسی) ملک کی تعمیر میں دفاعی بجٹ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے آج کہا کہ ملک محفوظ ہو گا تو معیشت خود بخود ترقی پائے گی۔
start;">جنرل راوت نے یہاں 'سینٹر فار لینڈ وار فیئر اسٹڈیز ' کی سالانہ کانفرنس میں کہا کہ شہریوں اور فوجی جوانوں میں ہمیشہ دفاعی بجٹ پر تشویش ظاہر کی جاتی ہے۔
فوج کے ہیڈ کوارٹر میں اس سلسلے میں مطالعہ کیا گیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شعبہ دفاع کا ملک کی تعمیر میں 35 سے 37 فیصد حصہ ہوتا ہے۔