: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 12 فروری (یو این آئی) آرمی چیف جنرل منوج پانڈے منگل سے امریکہ کے چار روزہ دورے پر ہوں گے جنرل پانڈے کا دورہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط فوجی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے اور اس کا
مقصد دفاعی تعاون اور دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے دورے کے دوران آرمی چیف امریکہ کے چیف آف اسٹاف آرمی جنرل رینڈی جارج اور دیگر اعلیٰ فوجی سربراہان کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلہ خیال اور بات چیت میں شرکت کریں گے۔