نئی دہلی/20جون(ایجنسی) آرمی چیف جنرل راوت نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں فوج کے کام میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوتی ہے اور ریاست میں گورنرراج نافذ ہونے کے بعد فوجی آپریشن پہلے ہی کی طرح جاری رکھا جائے گا۔
جنرل راوت نے فوج کی فلاح و بہبودسے متعلق منعقدہ ایک پروگرام سے الگ نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر میں فوج کا آپریشن اب بھی جاری ہے۔ رمضان کے دوران ایک مہینے تک روک دیا گیا تھا تاکہ لوگ تہوار کا جشن اچھے ماحول میں مناسکیں۔ لیکن اس مدت میں دہشت گرد اپنی حرکتوں کو انجام دیتے رہے ۔ اس کے پیش نظر مہم پر روک کی مدت میں اضافہ نہیں کیا گیا اور فوج کا آپریشن پہلے کی طرح جاری رہیں گے۔
18px; text-align: start;">یہ پوچھے جانے پر کہ اب ریاست میں گورنر راج نافذ ہو گیا ہے، تو کیا فوج پر کوئی اثر پڑے گا، انہوں نے کہا کہ فوج بہت سخت قواعد و ضوابط کے تحت کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سیاسی تبدیلی کی وجہ سے فوج کے کام میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ ہمارے کام میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوتی ہے۔ فوج کے قواعد بہت سخت ہیں اور وہ اس کے مطابق کام کرتے ہیں'۔
قابل ذکر ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے منگل کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت سے الگ ہونے کے بعد جموں و کشمیر میں گورنر راج لگا دیا گیا ہے۔ دونوں جماعت اتحادی حکومت تین سال سے زیادہ عرصہ سے چلارہے تھے ۔