نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) چین کے ساتھ دو سال پرانے فوجی تعطل کے درمیان آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے جمعرات کو لداخ سیکٹر میں سیکورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل
تیاریوں کا جائزہ لیا۔
فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنرل پانڈے تین روزہ دورے پر لیہہ لداخ گئے ہیں۔
آرمی چیف بننے کے بعد جنرل پانڈے کا لداخ سیکٹر کا یہ پہلا دورہ ہے۔