واشنگٹن، 18 جنوری :- افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنی حکومت کے مکمل طور پر امریکہ پر انحصار ہونے کی بات کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ بغیر حمایت کے افغان نیشنل آرمی چھ ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی ہے۔
پاکستان کے اخبار 'ڈان' کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے
عندیہ دیا ہے کہ امریکی امداد کے بغیر افغان حکومت کا وجودہ باقی نہیں رہے گا اور افغان نیشنل آرمی کی بنیادیں 6 ماہ سے زیادہ عرصے تک قائم نہیں رہ سکیں گی۔
غیر ملکی ٹیلی ویژن کے پروگرام سی بی ایس شو میں انٹرویو میں انہوں نے اقرار کیا کہ افغانستان کی حکومت مکمل طورپر واشنگٹن کے رحم و کرم پر ہے ۔