سری نگر، 5 فروری' جموں و کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے جموں کے راجوری میں لائن آف کنٹرول کے پاس کی گئی فائرنگ میں فوجیوں کے شہید اور زخمی ہونے کے واقعہ پر شدید افسوس کا
اظہا ر کیا ہے۔
محترمہ مفتی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا راجوری میں لائن آف کنٹرول پر کل شام فائرنگ میں تین جوانوں کے شہید ہونے اور دو دیگر کے زخمی ہونے کے واقعہ سے بہت دکھی ہوں۔
متاثرہ کنبوں کے تئیں افسوس کا اظہار ۔