بھوپال/29مئی(ایجنسی) مدھیہ پردیش کے کسان چہارشنبہ سے تحریک کرنے جارہے ہیں، اسکا قیادت دو تنظم بھارتیہ کسان یونین اور بھارتیہ کسان تنظیم کریں گے، کسان یونین نے 29 مئی سے 31 مئی تک اور کسان تنظیم نے ایک سے 5 جون تک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے، اس بار بھی
کسانوں نے اپنی پیداور کو منڈی تک نہیں پہنچانے کا اعلان کیا ہے اس دوران دودھ اور سبزی کی سپلائی بھی نہیں ہوگی-
کسانوں کی مانگ ہے کہ سوامی ناتھ رپورٹ لاگو کی جائے، قرض معافی پوری طرح لاگو ہو، دو لاکھ تک قرض معافی میں بھی سبھی کسانوں کو ایک جیسی رقم دی جائے-