ماسکو، 25 فروری (یو این آئی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعہ کو کہا کہ یوکرین کے فوجیوں کے ہتھیار ڈالتے ہی روس یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہو جائے گا۔
مسٹر لاوروف نے کہاکہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
یوکرین کی فوج روسی افواج کی مخالفت بند کردیں اور ہتھیار ڈال دیں۔اس کے بعد کسی بھی وقت ہمارے صدر (ولادیمیر پوتن) سے درخواست کریں ۔ ان پر کوئی حملہ نہیں کر رہا۔ ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا ہے۔ ان لوگوں کو اپنے گھر والوں کے پاس واپس لوٹ جانا چاہیے۔