: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 21 ستمبر (یو این آئی) آم، کیلا، لیموں، انگور، سیب اور دیگر پھلوں کی پیداوار سال 2023-24 میں 2.29 فیصد بڑھ کر 11 کروڑ 27 لاکھ 30 ہزار ٹن ہونے کی امید ہے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں 2023-24 کے لیے باغبانی کی مختلف فصلوں کے رقبہ اور پیداوار کا تیسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق میٹھے نارنگی، امرود،
پیچی، انار اور انناس کی پیداوار میں سال 2022-23 کے مقابلے میں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
وزارت نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر سرکاری ایجنسیوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر سال 2023-24 کے لیے مختلف باغبانی فصلوں کے رقبہ اور پیداوار کا تیسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا ہے۔ سال 2023-24 میں پیاز کی پیداوار 242.44 لاکھ ٹن رہنے کی امید ہے۔