ابو ظہبی، 16 دسمبر (یو این آئی) عرب ممالک نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں بستیوں کی توسیع کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے زور دے کر کہا ہے کہ تل ابیب حکومت کے
گولان کی پہاڑیوں میں بستیوں کی توسیع کے فیصلے سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بستیوں کی توسیع کا فیصلہ بین الا قوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔