وجئے واڑا/25جون(ایجنسی) آندھراپردیش میں اقتدار سے محروم ہونے کے بعد نائیڈو کی ٹھاٹ اب ختم ہوگئی ہے، چندرابابو نائیڈو اور انکے بیٹے لوکیش کی کئی سرکاری سہولتیں ختم کردی گئی ہے، یہاں تک کہ نائیڈو خاندان کے باقی ارکان بھی جو اقتدار کی چاشنی کا مزہ لے رہے تھے ، انہیں بھی اب عام لوگوں نے زمین پر لا دیا ہے-
حالانکہ سابق وزیراعلی کی
سیکیورٹی اور سہولتوں میں کمی قانون مطابق ہی کی گئی ہے- ساتھ ہی اس میں کسی طرح کی سیاسی بدلے کی کاروائی شامل نہیں ہے، اقتدار میں آئی، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی-
نائیڈو کے اقتدار میں ایم ایل اے نارا لوکیش کو بھی زیڈ سیکوریٹی ملی تھی، جسے قانون کے مطابق ہٹا لیا گیا ہے لوکیش کی سیکیورٹی 5+5 سے کم کرکے 2+2 کردیا گیا ہے-