بنگال،12 اپریل (ذرائع) وقف قانون کے خلاف احتجاج میں مغربی بنگال میں ہورہے مخالف مظاہروں اور تشدد کے درمیان ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی کا ردعمل سامنے آیا، ممتا نے کہا، وقف قانون مرکزی حکومت نے بنایا
ہے۔
ہم وقف کو بنگال میں نافذ نہیں کرنے دیں گے۔ ہم اس قانون کی حمایت نہیں کرتے۔ مرشد آباد تشدد پر ممتا بنرجی نے لوگوں سے امن کی اپیل کی ہے- انہوں نے کہا کہ اس قانون کو مرکزی حکومت نے بنایا ہے۔ جواب اس سے ہی مانگنا چاہیے۔