نئی دہلی/26اپریل(ایجنسی) سابق سی ایم اور گورنر این ڈی تیواری کے بیٹے روہت شیکھر تیوار کے قتل کے معاملے میں گرفتار روہت کی بیوی اپوروا کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے، اس نے جیل میں الگ سیل میں رکھنے کی مانگ کی جسے کورٹ نے ٹھکرادیا،
روہت شیکھر تیواری کے قتل کا الزام انکی 34 سالہ بیوی اپوروا تیواری کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے دو دن کی پولیس ریمانڈ کے بعد ساکیت کورٹ میں پیش کیا- پولیس نے کہا ابھی انکی جانچ چل رہی ہے ، لیکن اپوروا پولیس ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے،اس پر کورٹ نے اپوروا کو 14 دن کی عدالتی حراست میں تہاڑ جیل بھیج
دیا-