the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) ایک اہم اقدام کے تحت وزارت دفاع نے جنگوں اور مہمات کی تاریخ کو اکٹھا کرنے ، مدون کرنے ، شائع اور اس کو عام کرنے کی پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز اس پالیسی کی منظوری دی۔ اس پالیسی کے تحت وزارت دفاع کی ہر تنظیم جیسے مسلح افواج ، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، اسف رائفلز اور انڈین کوسٹ گارڈ جنگی ڈائریاں ، کارروائی سے متعلق مکتوبات ، آپریشنل ریکارڈ اور دیگر تمام ریکارڈ وزات دفاع کے محکمہ تاریخ کو ارسال کرے گی، تاکہ اسے مرتب کرکے تاریخ نویسی کے کام میں استعمال کیاجاسکے ۔
ریکارڈ کو عوامی بنانے کی ذمہ داری عوامی ریکارڈ ایکٹ 1993 اور پبلک ریکارڈز رولز 1997 کے تحت متعلقہ تنظیم کی ذمہ داری ہوگی۔ عام طور پر ریکارڈ کو نئی



پالیسی کے مطابق 25 سال میں عام کیا جانا چاہئے۔ جنگوں اور مہمات کی تاریخ مرتب کرنے اور ماہرین کو اطلاع دینے کے بعد پچیس سال سے زیادہ ریکارڈ کو قومی آرکائیوز کو بھیجا جانا چاہئے۔
محکمہ تاریخ جنگوں اور مہمات کی تالیف ، منظوری اور اشاعت میں ہم آہنگی کا ذمہ دار ہوگا۔ پالیسی میں جوائنٹ سکریٹری ، وزارت دفاع کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا انتظام کیاجائے گا ، جس میں مسلح افواج کے نمائندوں ، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے ساتھ ساتھ دیگر تنظیموں اور نامور فوجی مورخین پر مشتمل ہے ، اگر ضرورت پڑی تو جانے مانے فوجی مورخین کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا جائے گا ۔ اس کمیٹی کی تشکیل جنگ کے دوسال کے اندر کیا جانا ہوگا اور اسے تین برسوں میں ریکارڈ کی کاپی اسے متعلقہ فریقین کو بھیجنا ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.