نئی دہلی، 26فروری (یو این آئی) حکومت نے کوئلہ کمپنیوں کے شعبہ خاص کے لئے نیلامی کے موجودہ نظام کی جگہ مشترکہ ای نیلامی ونڈو کے ذریعہ اب سب کے لئے کوئلہ کی فراہمی یقینی بنانے کو منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں سنیچر کو ہوئی اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے اس سلسلہ کی تجویز کو منظوری دی۔
اس فیصلے کے بعد اب ای نیلامی ونڈوکے ذریعہ تاجرو اور پاور سیکٹر کے ساتھ ساتھ ہی نان ریگولیٹڈ سیکٹر کے لئے
کوئلہ کی مساوی سپلائی ہوسکے گی۔ یہ نیا عمل معاہدہ شدہ قیمتوں پر بجلی اور غیربجلی صارفین کے لئے موجودہ روابط متاثر نہیں ہوں گے۔
حکومت کے اس فیصلے کے بعد مارکٹ کی خرابیاں دور ہوں گی اور تمام صارفین کے لئے کوئلہ کی سنگل یونٹ ای نیلامی کا نظام وضع ہوگا۔ اس سے آپریشنل افادیت میں اضافہ ہوگا اور گھریلو کوئلے کی مقامی مارکٹ میں گھریلو کوئلے کی مانگ میں اضافہ ہوگا اور مختلف استعمال کے لئے کوئلے کی صوابیدیدی والا نظام ختم ہوگا۔