لکھنو :05اگست(یواین آئی)ریاستی حکومت نے وزیراعظم رہائش اسکیم-دیہی کے تحت رواں مالیاتی سال 2021-22کے تحت 20911.42لاکھ روپئے منظوری دی ہے۔
حکومت نے یہ رقم کمشنر دیہی ترقیات، اترپردیش کے اختیار
میں رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعظم رہائش اسکیم-دیہات کے تحت بے گھر کنبوں اور کچےو خستہ حال مکانوں میں رہنے والے کنبوں کو بنیادی سہولیات سے آراستہ پختہ مکان فراہم کرانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔