نئی دہلی، 24 فروری (یو این آئی)مرکزی حکومت نے دوا صنعت کی ترقی کے لئے تقریباً 15ہزار کروڑ روپے کی پیداوار پر مبنی ترغیبی اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اسکیم 2020-21سے 2028-29تک کے لئے ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں کاینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔اس اسکیم کے تحت ملک میں دداساز کمپنیوں
کو فائدہ ملے گا اور اس سے لوگوں کو روزگار مل سکے گا۔ بڑے پیمانہ پر دواو ں کی پیداوار سے دوا کی قیمتیں کم ہوسکیں گی۔ اس کے ساتھ ہی دوا کے ایکسپورٹ کوبھی فروغ ملے گا۔
2022-23سے 2027-28تک چھ برس کی مدت کے دوران دوا کاروبار میں کل ملاکر 2,94,000کروڑ روپے کی فروخت ہونے اور کل ملا کر 1,96,000کروڑ روپے کا ایکسپورٹ ہونے کی امید ہے۔