ممبئی،31جنوری (یواین آئی) ممبئی میں لوکل ٹرین میں عام مسافروں کو یکم فروری سے سفر کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس کے لیے مخصوص اوقات مقرر کیے گئے ہی ،لیکن ان اوقات کی خلاف ورزی کرنے والوں اور غیر ضروری سفر کرنے کی وجہ سے جرمانہ اداکرنا ہوگا۔
یہ
مسافروں کے لئے ایک بڑی راحت کی بات ہے، ممبئی میں مقامی ٹرین خدمات پیر سے ہر ایک کے لئے دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔
اس سلسلے میں اعلان مرکزی ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے جمعہ کو مہاراشٹر کی حکومت کے ذریعہ تمام مسافروں کے لئے خدمات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز کے بعد کیا تھا۔