نئی دہلی، 11 مارچ (یو این آئی) دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر قطر اور ہندوستان کے درمیان مالی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے معاہدے کو سابقہ اثر کے ساتھ منظوری دے دی گئی ہے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ ہندوستان اور قطر کے
درمیان مالی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے ایک معاہدے پر 18 فروری کو قطر کے امیر کے دورہ ہندوستان کے دوران دستخط ہوئے تھے۔ اس سے متعلق مفاہمت نامے پر وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے جوائنٹ سکریٹری بلدیو پروشار تھا اور قطر میں ہندوستان کے سفیر محمد حسن جابر الجبیر نے یہاں 5 مارچ 2025 کو دستخط کیے تھے۔