نئی دہلی 30 دسمبر(یواین آئی) حکومت نے آکاش میزائل سسٹم کی برآمدات کو منظوری فراہم کرتے ہوئے برآمدات کی منظوری میں رفتار لانے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی
ہے۔
آتم نربھر بھارت کے تحت، ہندوستان مختلف طرح کے دفاعی پلیٹ فارموں اور میزائلوں کی تعمیر میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کررہا ہے۔
آکاش ملک کا اہم میزائل ہے، جو96 فیصد سے زیادہ دیسی ہے۔