نئی دہلی، 24 دسمبر (یو این آئی) مرکز نے ’پردھان منتری شہری آواس یوجنا‘ کے تحت اتراکھنڈ اور مہاراشٹر سمیت پانچ ریاستوں میں 1.07 لاکھ مکانات کی تعمیر کے منصوبے کی تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔
مکانات اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری درگا شنکر مشرا نے 23 دسمبر 2021 کو نئی دہلی میں
منعقدہ پردھان منتری آواس یوجنا (اربن) کے تحت منظوری اور نگرانی سے متعلق مرکزی کمیٹی سی ایس ایم سی کی 57 ویں میٹنگ کی صدا رت کی۔
پی ایم اے وائی (یو) کے مختلف زاویوں کے تحت آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، پڈو چیری اور اترا کھنڈ میں تعمیر کے لئے 1.07 لاکھ مکانات کی پروجیکٹ تجاویز منظور کی گئیں۔