نئی دہلی، 9مارچ (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے دہلی کے چیف الیکٹورل افسر کو اترپردیش کے میرٹھ اور بہار کے چیف الیکٹورل افسر کو وارانسی میں ووٹوں کی گنتی کے عمل کی نگرانی کے لئے مقرر کیا ہے۔
کمیشن نے بتایا کہ پوسٹل بیلٹ کی گنتی جمعرات کو صبح آٹھ بجے شروع ہوگی او ر یہ عمل مسلسل جاری رکھتے ہوئے مکمل کیا
جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے کل کی ووٹوں کی گنتی کے سلسلہ میں بتایا کہ 130پولیس سپروائزر اور دس اسپیشل سپروائزرس کی تقرری کی گئی ہے۔ ای وی ایم مشینوں کو تین سطحی سیکورٹی میں رکھا گیا ہے۔ مشینوں کی چوبیس گھنٹے سی سی ٹی وی سے نگرانی کی جارہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ای وی ایم مشینوں کے نمبر دستیاب کرائے گئے ہیں۔