نئی دہلی ، 13 اکتوبر (یو این آئی) سرکار نے مختلف ہائی کورٹس میں ججز کی خالی اسامیوں کی بھرتی میں تیزی لاتے ہوئے بدھ کے روز مزید 14 ججز اورایڈیشنل ججزکی تقرری کا اعلان کیا ۔ یہ تقرریاں تلنگانہ ، اڈیشہ اور کیرالہ ہائی کورٹس کے لئے کی گئی ہیں ۔ ان میں سے 10 جج اور چار ایڈیشنل جج
ہیں۔
مرکزی وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمن کی سفارش پر ان تقرریوں کو منظوری دی ہے ۔ ان میں سے تلنگانہ ہائی کورٹ کے لیے سات اور اڈیشہ ہائی کورٹ کے لیے تین ججز کا تقرر کیا گیا ہے ۔ کیرالہ ہائی کورٹ کو چار ایڈیشنل جج ملے ہیں ۔