حیدرآباد24مارچ(یواین آئی)اے پی میں پولیس کی جانب سے سختی کے ساتھ لاک ڈاون پر عمل کیاجارہا ہے،حالانکہ ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات بڑھ کر سات ہوگئے ہیں۔
حکومت احتیاطی اقدامات پر عمل کی
نگرانی کررہی ہے جس کے لئے آئی اے ایس عہدیداروں پریہ دومنی،گریجا شنکر،کارتکئے مشرا اور کنابابو کو محکمہ صحت سے منسلک کیاگیا ہے۔
ان عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوری اثر کے ساتھ محکمہ صحت میں رپورٹ کریں۔