واشنگٹن، 4مئی (رائٹر) ٹوئٹر نے تکنیکی گڑبڑی کی وجہ سے 33کروڑ صارفین سے اپنے پاسورڈس بدلنے کی اپیل کی ہے۔
سوشل نیٹورکنگ سائٹ نے بتایا کہ کمپنی کی اندرونی جانچ میں کسی اندرونی شخص کے ذریعہ پاسورڈس چوری کرنے یا اس کے غلط
استعمال کرنے کے اشارے نہیں ملے ہیں لیکن کمپنی اپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ احتیاط کے طورپر اپنے پاسورڈ تبدیل کرلیں۔
کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے صارفین کے پاسورڈ متاثر ہوئے تھے۔
رائٹر ۔ م ع۔ 0825