حیدرآباد28جنوری(یواین آئی) آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے معاملہ میں شخصی حاضری سے استثنی دینے کی خواہش کرتے ہوئے اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی جانب سے داخل کردہ عرضی کی سماعت تلنگانہ ہائیکورٹ نے کی۔
جگن کو ان کے غیر محسوب اثاثہ جات کے معاملہ میں ہر
جمعہ کو حیدرآباد کی سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں حاضر ہونا پڑتا ہے۔
قبل ازیں جگن نے ان کو حاضری سے استثنی دینے کی خواہش کرتے ہوئے نچلی عدالت میں عرضی داخل کی تھی اور یہ کہا تھا کہ ان کی جگہ ہر جمعہ کو ان کا وکیل حاضر عدالت ہوگا تاہم نچلی عدالت نے ان کی اس عرضی کو مسترد کردیا۔