حیدرآباد، 19 جنوری(ذرائع) ٹریفک پولیس نے نئی پہل کرتے ہوئے ٹی-20 ٹرافک ایورنس ٹیسٹ نام سے ایپ لانچ کیا ہے، وزیر داخلہ محمد محمود علی کے ہاتھوں ایپ کو لانچ کیا گیا، ایپ کے ذریعہ لوگوں کو ٹریفک رولس سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے، تاکہ حیدرآباد شہر میں ہونے والے حادثات میں کمی آسکے- یہ عام لوگوں کے لیے بھی ٹریفک معلومات حاصل کرنے کے لحاظ سے کارآمد ہے،
بتادیں کہ ملک میں اس وقت قومی روڈ سیفٹی مہینہ منایا جارہا ہے- اس دوران قومی اور ریاستی سطح پر کئی ایسی کوشش کیے جارہے ہیں تاکہ ٹریفک نظرام کو بہتر بنیا جاسکے-
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، یہ دو زبانوں میں دستیاب ہے، تیلگو، انگریزی -حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار اور ایڈیشنل سی پی ٹریفک انیل کمار بھی لانچ کے موقع پر موجود تھے-