the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،24اپریل(ایجنسی)دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے اترپردیش کے سابق وزیراعلی Narayan Dutt Tiwari نارائن دت تیواری کے بیٹے Rohit Shekhar Tiwari روہت شیکھر کے قتل کے معاملے میں ان کی بیوی Apoorva Shukla اپوروا شکلا کو گرفتارکیاہے۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ اپوروا کے خلاف پختہ ثبوت ملنے کے بعد کرائم برانچ نے انہیں بدھ کی صبح گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قتل کی رات روہت اور اپوروا میں جھگڑا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ 16اپریل کو روہت اپنے کمرے میں مردہ پائے گئےتھے۔پولیس نے قتل کی تصدیق کے بعد کئی گھنٹے تک ان کی بیوی سے پوچھ تاچھ کی تھی۔

پولیس نے ہفتے کو اپوروا سے آٹھ گھنٹے تک لمبی پوچھ تاچھ کی۔اپوروا کے بیانوں میں تال میل نہ ہونے کی وجہ سے جانچ ٹیم نے ان پر مزید تفتیش کی۔اس قتل میں شامل دیگر افراد کی پولیس تلاش کررہی ہے۔ اس معاملے میں روہت کی بیوی اپوروا کے علاوہ گھر میں موجود دو ملازموں کے بیان بھی پولیس کو مشتبہ لگے تھے۔روہت شیکھر کی ماں نےپہلے اسے قدرتی موت بتایا تھا لیکن جانچ آگے بڑھنے کے بعدانہوں نے کہا کہ بیوی سے روہت کی انبن رہتی تھی۔کرائم برانچ نے اپنی جانچ میں پہلے یہ بھی کہاتھا کہ روہت کی



بیوی ان پر شک کرتی تھی اور دونوں کے درمیان کشیدگی تھی۔

41bj2cgg


6l41oepg



اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.