the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات فسادات کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر سیاسی سازش کے تحت الزام لگایا گیا تھا اور الزامات لگانے والوں کو اب مسٹر مودی، ملک اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے معافی مانگنی چاہئے۔
مسٹر شاہ نے آج سوشل میڈیا پر اپنے ایک انٹرویو کے اقتباسات کو سلسلہ وار ٹویٹس میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ تمام الزامات سیاسی سازش کے تحت لگائے گئے تھے اور اب یہ الزامات لگانے والوں کو مسٹر مودی سے معافی مانگنی چاہیے.
انہوں نے کہاکہ "سپریم کورٹ کے فیصلے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ نریندر مودی



جی پر لگائے گئے الزامات ایک سیاسی سازش تھی۔ مودی جی نے ایک لفظ بھی بولے بغیر 18-19 سال تک بھگوان شنکر کے زہر پینے کی طرح تمام دکھوں سے لڑتے رہے۔ اب جب کہ سچ سونے کی طرح چمکتا ہوا سامنے آیا ہے، یہ فخر کی بات ہے۔
حال ہی میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی پوچھ گچھ کے دوران کانگریس کارکنوں کے دھرنے اور مظاہروں پر تنقید کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ "نریندر مودی جی نے ایک بہترین مثال قائم کی ہے کہ جمہوریت میں آئین کا احترام کیسے کیا جا سکتا ہے۔ مودی جی سے گھنٹوں پوچھ گچھ کی گئی لیکن ہم نے کوئی دھرنا نہیں دیا۔ اگر جھوٹے الزامات لگانے والوں میں ضمیر ہے تو انہیں مودی جی، بی جے پی اور ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.