رامیشورم/19اپریل(ایجنسی) میزائل مین اور عوام کے صدر کہے جانے والے ہندوستان کے سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام سے جوڑی ہر چیز ، چاہے انکا گھر ہو یا اسکول یا پھر انکی حوصلہ افزائی ملک کے لیے وراثت ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے لیے مثال بھی ہے، انہوں نے اپنی تعلیم تامل ناڈو کے رامیشورم کے
منڈپم پنچایت یونین مڈل اسکول میں حاصل کی تھی، لیکن آج اس اسکول میں بچے بنا بجلی کے ہی پڑھ رہے ہیں، بجلی کا بل نہیں ادا کرنے پر بجلی محکمہ نے اسکو لی کی بجلی کاٹ دی ہے-
بتایاجارہا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے دو سال سے بجلی کا بل نہیں چکایا ہے، اس وقت اسکول پر بجلی محکمہ کے 10 ہزار روپے بقایا ہے،