: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد12 جون(ایجنسی)آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں پولیس اور ماونوازوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم اس فائرنگ کے تبادلہ میں دونوں طرف سے کسی کے بھی زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ماونوازوں کی موجودگی کی پہلے سے اطلاع پاکر پولیس کی ٹیم ان کی تلاش کے لئے نکلی تاہم پولیس پر ماونوازوں نے فائرنگ شروع کردی۔اپنے بچاو میں پولیس نے بھی جوابی
فائرنگ کی۔یہ فائرنگ کا واقعہ وشاکھاپٹنم ضلع میں مشرقی گوداوری ضلع کی سرحد کے قریب چوپاکونڈو،بورادی کوٹہ کے جنگلاتی علاقہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔پولیس اور ماونوازوں کے درمیا ن تقریبا48منٹ تک فائرنگ ہوئی۔بعد ازاں ماونوازوہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔پولیس کو فائرنگ کے مقام کی تلاشی کے دوران تین 303رائفلس،6کٹس بیگس دستیاب ہوئے۔پولیس، مفرور ماونوازوں کی تلاش کر رہی ہے۔