حیدرآباد26اکتوبر(یواین آئی)آندھراپردیش کے چتورضلع کو ہندی نیوا سوجلاسراونتی پروجیکٹ کی تکمیل کے ذریعہ چتورضلع کو پانی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے لیڈروں کی مجوزہ پدایاترا کے موقع پر کُپم اسمبلی حلقہ میں کشیدگی دیکھی گئی۔
اس حلقہ
کی نمائندگی تلگودیشم سربراہ این چندرابابونائیڈو کرتے ہیں۔
تلگودیشم کی پدیاترا کے جواب میں حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس نے جوابی احتجاج کا بیان دیا تھا جس کے بعد پولیس نے واضح کردیا کہ کسی کی بھی پدیاترا کو اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ کوویڈاصول اور ایکٹ 30نافذ ہیں۔