حیدرآباد/1اپریل(ایجنسی) آندھراپردیش انتخابات سے پہلے وائ ایس جگن موہن ریڈی کا جادو لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے، آندھراپردیش کے کئی رہنما، فلمی شخصیات سمیت کئی شخصیات وائی ایس آر سی پی پارٹی میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے،
اسی کڑی میں آج ایک اور نام جوڑا ہے، مشہور تلگو اینکرshyamla شیاملا نے آج اپنے سیاسی سفر کی
شروعات کی، شیاملا نے اپنا سیاسی سفر وائی ایس آر سی پی پارٹی کو جوائن کرکے شروع کیا، شیاملا آج اپنے شوہر کے ساتھ جگن موہن ریڈی کی پارٹی میں شامل ہوگئی-
انہوں نے آج اپنے شوہر کے ساتھ حیدرآباد کے لوٹس پاؤنڈ رہائش میں پارٹی سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی، جگن نے شیاملا اور انکے شوہر کو پارٹی کا گون پہنا کر پارٹی میں شامل کیا-