the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد،15اگست(ایجنسی)اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست کے غریبوں اورکسانوں کو کم قیمت پر بجلی کی فراہمی کی کوشش کر رہی ہے۔وزیراعلی بننے کے بعد پہلی مرتبہ یوم آزادی کی اصل تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے وجئے واڑہ کے اندراگاندھی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقتدار اور رشوت خوری دودھ اور پانی کی طرح مل گئے تھے۔ہر کسی کو چاہئے کہ وہ یہ سوال کرے کہ آیا اس طرح کے نظام کا خاتمہ کرنا چاہئے یا نہیں؟وزیراعلی نے کہاکہ ریاست میں نیا قانون بناتے ہوئے صنعتوں میں 70فیصد



ملازمت مقامی افراد کو دینے کا پابند بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گاندھی جی اور بی آر امبیڈکر کے جذبہ سے حوصلہ پاکر غریبوں کے لئے نئی اسکیم کا آغاز کیا گیا۔سماج سے عدم مساوات کا خاتمہ کرنے کے لئے ہم نے بی سی، ایس سی، ایس ٹی طبقہ کے افراد کے لئے نامزد عہدوں اور کنٹریکٹس میں 50فیصد ریزرویشن کو نافذ کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلی نے پولیس کے گارڈس کی سلامی بھی لی۔تقاریب کے حصہ کے طورپر مختلف محکمہ جات کی جھانکیاں بھی پیش کی گئیں جو اس تقریب کو دیکھنے کے لئے آنے والے افراد کے لئے خصوصی توجہ کا مرکز تھے۔قبل ازیں آج صبح وزیراعلی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.