امراوتی،9جولائی(ایجنسی)آندھراپردیش اسمبلی کے اسپیکر ٹی سیتارام نے کہا ہے کہ آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کا سیشن 11جولائی سے شروع ہوگا اور بجٹ 12جولائی کو پیش کیاجائے گا۔
اسپیکر نے چیف سکریٹری ایل وی
سبرامنیم،پرنسپال سکریٹریز، پولیس کے عہدیداروں اور دیگر محکمہ جات کے صدور کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
انہوں نے ان عہدیداروں سے خواہش کی کہ اے پی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے آسان انعقاد کے لئے تمام انتظامات کئے جائیں۔