نئی دہلی، 30 جنوری (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر اور بی جے پی کے رہنما پرویش ورما کے قابل اعتراض اور اشتعال انگیز بیانات کے سبب ان پر علیٰ الترتیب 72 اور 96 گھنٹے تک انتخابی تشہیر کرنےپر پابندی عائد کر دی ہے۔
کمیشن نے ان دونوں رہنماؤں کو اس معاملے میں آج رات 12 بجے تک جواب داخل کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ ان دونوں رہنماؤں کو بی جے پی کے اسٹار تشہیرکاروں کی فہرست سے باہر کر دیا تھا۔ کمیشن نے کہا ہے کہ یہ دونوں رہنما اس فہرست سے باہر رہیں گے۔