: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 7 جون(ذرائع) اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا کی قیادت میں طویل عرصے سے احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے چہارشنبہ کو وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کی۔ یہ میٹنگ انوراگ ٹھاکر نے ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری تعطل کو ختم کرنے کے لیے بلائی تھی۔
پہلوانوں کی جانب سے بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور دیگر اس میٹنگ میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ ونیش پھوگاٹ ہریانہ میں رہنے کی وجہ سے اس میٹنگ میں نہیں پہنچ سکی- انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پہلوانوں کے ساتھ بہت اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی۔ لگائے گئے الزامات پر 15 جون تک چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔