: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/26ڈسمبر(ایجنسی) این ڈی اے سے ناراض ہونے والی پارٹیوں کی فہرست لمبی ہوتی جارہی ہے، اور اس لسٹ میں اب انوپریا پٹیل کی پارٹی " اپنا دل" کا نام بھی جوڑ گیا ہے، راشٹریا لوک سمتا پارٹی کو این ڈی اے چھوڑ کر عظیم اتحاد میں شامل ہوئے زیادہ دن ہوئے بھی نہیں ہے کہ اب این ڈی اے کی ایک اور
اتحادی پارٹی اپنا دل بھی این ڈی اے سے ناراض بتایا جارہا ہے، اپنا دل کا کہنا ہے کہ انکی پارٹی کو وہ اعزاز نہیں مل پارہا ہے جسکی حقدار وہ ہے، اب خبر ہے کہ اپنا دل کی انوپریا پٹیل اور انکے شوہر آشیش تب تک کسی بھی اترپردیش کے سرکاری پروگرام میں حصہ نہیں لیں گے، جب تک مرکز لیڈرشپ اس مسئلے کو حل نہیں کرسکتا ہے-