نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت بینک گھپلے کروانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور گذشتہ پانچ سال میں سب سے بڑا گھپلہ ہوا ہے جس کی بابت حکومت پراسرار چُپی سادھےہوئےہے۔
کانگریس کے ترجمان گورو بلّو نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اخبارات میں شائع شدہ خبر کے مطابق اے بی پی شپ یارڈ نے بینکوں کے ساتھ اب تک کا سب سے بڑا گھپلہ کیا ہے اور حکومت کو اس کی اطلاع پانچ سال پہلے ہی مل گئی تھی لیکن
حکومت نے اس معاملے میں گھپلے باز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیرو مودی، میہول چوکسی، للت مودی، وجے مالیا، جتن مہتا، چیتن سندیسرا، نتن سندیسرا جیسے کئی گھپلےبازوں میں اب نیا نام رشی اگروال کاجڑ گیا ہے اور حکومت نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بینک میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران اس نے اب تک کا سب سے بڑا گھپلہ کیا ہے لیکن حکومت نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا اور نہ ہی فراڈ کرنے والے کے خلاف کوئی قدم اٹھایا۔