حیدر آباد 6 جولائی (یو این آئی) گروال کے بی آرایس رکن اسمبلی بی کرشنا موہن ریڈی نے
حیدر آباد میں وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ ریاست کی حکمراں
جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والے وہ ساتویں رکن اسمبلی ہیں۔ تا حال بی آرایس کے 6 ارکان اسمبلی کڈیم سری ہری، ڈی ناگیندر ، ٹی وینکٹ راؤ ، پوچارام
سرینواس ریڈی، سنجے کمار اور کے یاد یا کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں۔