نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) شمال مشرقی دہلی کے ایک اور محلہ کلینک کے ڈاکٹر منگل کو کرونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔
یہ معاملہ بابرپور میں واقع محلہ کلینک کا ہے۔ ڈاکٹر کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد محلہ کلینک کے باہر نوٹس لگا کر لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ جس نے بھی 12 سے 20
مارچ کے درمیان یہاں سے علاج کرایا ہے وہ خود 15 دنوں تک سختی سے خود کو اپنے گھروں میں قرنطینہ کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ موجپور کے ایک محلہ کلینک کا ڈاکٹر بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگیا تھا جس سے اس کی اہلیہ اور بیٹی بھی زد میں آگئی تھی اور تقریبا نو سو لوگوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنا پڑا تھا۔