حیدرآباد،3جون(یواین آئی) حیدرآبادسے ایک اور کوروناویکسین تیار ہورہا ہے جو آئندہ ماہ مارکٹ میں متعارف ہوجائے گا۔
بائیولوجیکل ای (بی ای) نامی اس فارما کمپنی کے
ساتھ مرکزی حکومت نے 30 کروڑ ویکسین خریدنے کا معاہدہ کیا ۔
مرکزی حکومت آنے والے مہینوں میں پورے ملک میں کورونا ویکسین کو وسیع پیمانے پر دستیاب کرنے کی کوششیں تیز کر رہی ہے۔