حیدرآباد30اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راو نے کہا ہے کہ ایک اور سرکردہ کمپنی حیدرآباد میں قدم رکھنے کے لئے تیار ہے۔
تارک راماراو نے پیرس میں اس کمپنی کے
ذمہ داروں کے ساتھ ملاقات کی۔
انہوں نے اس ملاقات کی تصاویر کو اپنے سوشیل میڈیا کے ہینڈل سے پوسٹ کیااور کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا سرکردہ پلیٹ فارم پلگ اینڈ پلے ٹی سی، حیدرآباد میں اپنا مرکز قائم کرے گا۔