ممبئی،5 اگسٹ (ذرائع) مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں پولیس نے بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے کے خلاف احمد نگر ضلع میں اپنی حالیہ تقریروں کے دوران مسلمانوں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے،اہلکارنے جمعرات کو بتایا۔
تازہ ترین ایف
آئی آر سمیت ریاست میں ایم ایل اے کے خلاف کم از کم چار ایسے کیس درج کیے گئے ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ ضلع کے پارلی سٹی پولیس نے رانے کے خلاف مقدمہ درج کیا جب چہارشنبہ کو 300 سے زیادہ مسلم کمیونٹی کے ارکان نے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا۔