حیدرآباد2نومبر(یواین آی) تلنگانہ میں حکمران جماعت ٹی آرایس کے ایک اور رکن اسمبلی کی موت کے بعد ضمنی انتخاب ضروری ہوگیا ہے۔
این نرسمہیا جو حلقہ
ناگرجناساگر کی نمائندگی کرتے تھے کی گذشتہ روز موت ہوگئی جس کے بعد اس حلقہ کا ضمنی انتخاب لازمی ہوگیا۔
تمام جماعتوں نے اس حلقہ کے لئے موزوں امیدوار کی تلاش شروع کردی ہے۔