گاندھی نگر ، 5 جون ( یواین آئی) گجرات میں راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لئے 19 جون کو ہونے والے انتخابات سے قبل اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کو دھچکا لگنے کا سلسلہ جاری ہےاوراس کے ایک اوررکنِ اسمبلی موربی نشست کے نمائندے برجیش مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا
ہے۔
اس سے قبل بدھ کی رات کو دو اراکین اسمبلی کرجن سیٹ کے کانگریس کے اکشے پٹیل اور کپراڈا کے جیتو چودھری نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
یہ انتخابات پہلے 26 مارچ کو ہونے والے تھے لیکن کورونا بحران کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے تھے اور اب 19 جون کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔