the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

غزہ:اسرائیلی فوج نے دیر البلاح میں بھر پر بمباری کی جس سے بچوں سمیت 16جان بحق ہوگئے۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران مزید 114فلسطینی جاں بحق اور 250زخمی ہوگئے ، جس سے شہداکی مجموعی تعداد 26ہزار 751ہوگئی۔ اسپتالوں کے اطراف بھی حملے کئے گئے۔ صیہونی فون جنے کئ روز سے العمل اسپتال کا مکمل کھیراو کررکھا ہے جہاں ڈاکٹر اور مریضوں کو زبردستی ہسپتال سے بے دخل کیاجانے لگا ۔عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ان کی ٹیم کو اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث غزہ پہنچنے سے روکا جارہا ہے۔ اسرائیلی فورسز کی غزہ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فوجی ابن سینا اسپتال میں ڈاکٹر، نرس اورعام شہریوں کے لباس میں داخل ہوئے



اور3فلسطینیوں کو ماردیا شہید کردیا۔
واضح رہے کہ 7اکتوبر کو حماس کے مزاحمت کاروں نے جنوبی اسرائیل میں داخل ہوکر 1ہزار200افراد کو ہلاک کردیااور 250کے قریب یرغمالیوں کو اپنے ساتھ غزہ لے گئے ۔ نومبر میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے دوران 100سے زائد یر غمالیوں کا فلسطینی قیدیوں سے تبادلہ کیاگیا۔
غزہ پر اسرائیل کی جوابی کاروائی نے 2.3ملین آبادی میں سے بیشتر کو بے گھر کردیاہے ۔ اقوام متحدہ کے مطابق فوج نے اپنی کاروائیوں کے دوران 161مساجد کو نقصان پہنچایاہے۔ ایجنسی نے کہاکہ اس نے تباہ شدہ قبرستانوں کی تعداد کا پتہ نہیں لگایا ہے۔ جنوبی غزہ میں ایک اسلامی قبرستان مسمار کرکے قبروں کو زمین سے اکھاڑ دیاگیا ۔ دانتوں کے بغیر ایک کھوپڑی ریتلے،الٹ پلٹ ہوئے ملبے کے اوپر رکھی ہوئی تھی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.