the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
بھوپال ،16فروری (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سیدھی ضلع میں نہر میں بس گرنے کی وجہ سے 37 مسافروں کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان نے کہا کہ یہ حادثہ بے حد تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے ہلاک شدگان کے تئیں تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار لواحقین کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اور پوری حکومت ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع کے بعد سے ہی وہ سیدھی ضلع اوار ریوا ڈیویژن انتظامیہ کے رابطے میں تھے اور مسلسل انہیں ہدایت دی جارہی تھی۔
اس دوران اس دل دہلا دینے والے حادثے کی وجہ سے مسٹر چوہان نے آج یہاں منعقد ہونے والا



’گرہ پرویشم ‘پروگرام بھی ملتوی کردیا۔اس پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی شامل ہونے والے تھے۔مدھیہ پردیش میں پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی) کے تحت بنائے گئے ایک لاکھ مکانوں میں شیئر ہولڈروں کے ایک ساتھ گرہ پرویش کا پروگرام ’گرہ پرویشم‘ آج دن میں منعقد ہونے والا تھا۔
اس کے علاوہ یہاں منعقد ہونے والی ریاستی کابینہ کی میٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی۔ مسٹر چوہان نے سیدھی معاملے پر ہی توجہ مرکوز کرنے کے پیش نظر آج کے دیگر سرکاری پروگرام بھی ملتوی کردئے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے وزرا کی فوری طورپر میٹنگ بلائی اور انہیں ضروری ہدایت دی۔ اس کے بعد آبی وسائل کے وزیر تلسی رام سلاوٹ کو فوری طورپر جائے وقوع پر بھیج دیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.